صوبہ
سندھ میں معجزانہ طور پر 13ماہ کے بچے نے پانچویں جماعت پاس کر لی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘
کے مطابق ایک سکول سرٹیفکیٹ منظرعام پر آیا ہے جس پر پانچویں پاس کرنے والے طالب علم
کی تاریخ پیدائش غلط درج کی گئی ہے، جس کے مطابق اس کی عمر محض 13ماہ بنتی ہے۔
سکول
کے ریکارڈ کے مطابق بچے کی تاریخ پیدائش 20فروری 2017ء ہے اور اس کا سکول میں داخلہ
10اکتوبر 2017ء کو ہوا۔ گویا پانچ ماہ کی عمر میں یہ بچہ سکول میں داخل ہو گیا اور
31مارچ 2018ء کو سکول میں داخل ہونے کے لگ بھگ 8ماہ بعد اس نے پانچویں کا امتحان پاس
کر لیا اور اسے پانچویں جماعت پاس کرنے اور سکول چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں