News لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
News لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

پیر، 29 مئی، 2023

خاتون نے اورنج لائن کے پلیٹ فارم سے کود کر خودکشی کر لی

 

لاہور میں میٹرو اورنج لائن کے پلیٹ فارم سے کود کر مبینہ طور پر ایک خاتون نے خودکشی کر لی۔ڈیلی ڈان کے مطابق اس افسوسناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں خاتون کو اورنج لائن کے یتیم خانہ سٹیشن کے پل سے نیچے روڈ پر چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس قدر بلندی سے گرنے پر خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ اورنج لائن سٹیشن کے سٹاف کی طرف سے پولیس کو واقعے بارے مطلع کیا گیا، جنہوں نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا۔ تاحال خاتون کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی۔

senate judiciary committee hearing,orange,the crew 2 king of the road trip competition,woman killed on cta tracks,orange line,tommy orange,the crew 2 competition,the crew 2 king of the road trip,the crew 2 gameplay,spyro orange,shooting range,spyro enter the dragonfly,spyro the dragon,tc2 king of the road trip,the new school,the crew 2 trailer,the legend of spyro,the today show,the crew 2 walkthrough,tad the merchant roblox,grunge channel

 

آگ لگنے سے 2 بچیاں پچھلی سیٹ پر پھنس گئیں، راہگیر نے کار کے دھماکے سے پھٹنے سے چند سیکنڈ قبل دونوں کو ریسکیو کرلیا

امریکی ریاست ایریزونا میں  سیم ہیلر نامی ایک بہادر شخص نے دو چھوٹے بچوں کو جلتی ہوئی کار سے اس کے پھٹنے سے چند سیکنڈ قبل باہر نکال لیا۔  فوکس نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق سیم ہیلر اور ان کی اہلیہ میلیسا چھٹی کے لیے جارہے تھے کہ اسی دوران انہوں نے ناواجو کاؤنٹی  میں کار کو آگ لگی دیکھی۔

سیم  ہیلر نے بتایا کہ دونوں لڑکیوں کے والدین کار کی اگلی سیٹوں سے باہر نکلے اور اپنے دروازے بند کردیے جس کی وجہ سے دونوں بچیاں پچھلی سیٹوں پر پھنس گئیں۔ جب انہوں نے بچوں کو نکالنے کیلئے دروازے کھولنے کی کوشش کی تو وہ نہیں کھلے جس پر والدین حواس باختہ ہوگئے، انہوں نے رونا اور چیخنا چلانا شروع کردیا، اس دوران وہ ہاتھوں سے کھڑکیوں کے شیشے توڑنے کی کوشش کرتے رہے۔

سیم ہیلر کے مطابق آگ تیزی سے پھیلتی جا رہی تھی، اس نے اور بچوں کے والدین نے پچھلی ونڈو کو پتھر مار کر توڑنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ہوسکی۔ اس کے بعد اس نے فیصلہ کیا کہ دروازے کا شیشہ توڑا جائے۔ اس نے پتھر مار کر دروازے کا شیشہ توڑا اور دونوں بچیوں کو باہر نکال لیا۔ بچوں کو ریسکیو کرنے کے چند ہی سیکنڈ بعد آگ فیول ٹینک تک پہنچ گئی اور ایک زور دار دھماکے سے پھٹ گئی۔

woman trapped in flooded car,trapped in flooded car,the nightmare before christmas,the new detectives,woman trapped in car,the well in the forest,the forest how to survive the first night,first look at the vodel scorpion,the night before critmas,the night before christmas,twas the night before christmas,car accident rescues - one-hour marathon,the new detectives season 4,car accident rescues,craziest car accident rescues,flooded car rescue


ہفتہ، 27 مئی، 2023

لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے،‘ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر سمیع زین نے عمرہ ادا کر لیا

 

امریکہ ڈبلیو ای) کے ریسلر سمیع زین نے سعودی عرب میں عمرہ ادا کیا ہے اور حرم میں اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

جمعے کو سمیع زین نے ٹوئٹر پر دو تصاویر شیئر کی جس میں وہ کعبے کو عقیدت سے چھوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں

میں ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’ایک پیشہ ور ریسلر اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ رہنے سے وہ ان مقامات پر بھی جاتے ہیں جن کے بارے میں انہوں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اس وجہ سے مجھے ایک ایسی زندگی ملی ہے جس میں حسین تجربات شامل ہیں وہ بھی ایسے جن سے میں ہمیشہ لُطف اندوز ہوں گا۔

انہوں نے حرم کا حوالے دیتے ہوئے لکھا کہ ’الحمد اللہ یہ (کعبہ) ان مقامات کی فہرست میں سب سے اوپر ہے۔

واضح رہے ڈبلیو ڈبلیو کا مین ایونٹ ’نائٹ آف دا چیمپیئنز‘ سعودی عرب کے شہر جدہ میں آج منعقد ہو رہا ہے جہاں ڈبیلیو ڈبلیو ای کے دیگر بڑے ریسلرز کے ساتھ سمیع زین بھی ایکشن میں نظر آئیں گے اور ان کا اور ان کے پارٹنر کیون اوونز کا مقابلہ ’ان ڈسپیوٹڈ چیمپیئن‘ رومن رینز کی ٹیم سے ہوگا۔

اڑتیس سالہ کینیڈین ریسلر کی ایک ویڈیو ڈبلیو ڈبلیو ای نے اپنے یوٹیوب چینل پر بھی اپلوڈ کی ہے جس میں انہیں جذباتی انداز میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سمیع زین کا کہنا تھا کہ ’میری تو سمجھ میں ہی نہیں آ رہا کہ میں یہاں موجود ہوں۔ اسے لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے۔

ویڈیو میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر کو کعبہ کے گرد طواف کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ عمرے کی ادائیگی کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ’یہ میرے لیے ایک جذبات سے بھرپور دن تھا اور اس وقت میں بس خود کو بہت شُکر گزار محسوس کر رہا ہوں کہ مجھے یہ (عمرہ) کرنے کا موقع ملا۔

wrestler,wrestle,world wrestling entertainment,submission wrestling,all elite wrestling,wrestlemania match,mercedes mone injury,mercedes mone vs willow nightingale,wrestling,professional wrestling,top 10 power ranking wwe superstars 2022,wrestlemania highlights,wrestletalk,wwe wrestling,wrestlemania,wrestling news,wrestling 2022,top 10 best wwe superstars 2022,wrestlemania 39,brock lesnar vs stone cold steve austin wwe 2022,wwe wrestlemania



ملتان میں ماں نے جائیداد بچانے کیلئے سوتیلے بیٹے کو قتل کردیا

ملتان میں سوتیلی ماں نے جائیداد بچانے کے لیے سوتیلے بیٹے کو قتل کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق چک نمبر 97ایم کی زینب بی بی نامی ملزمہ 10سالہ لڑکے کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال لے کر آئی اور ڈاکٹروں کو بتایا کہ بچے کو کرنٹ لگ گیا ہے۔ تاہم ڈاکٹروں نے صورتحال مشکوک گردانتے ہوئے حکام کو مطلع کر دیا۔

 

پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو ملزمہ نے جرم کا اعتراف کر لیا۔ اس سفاک عورت نے بتایا کہ اس نے پہلے آلو کے چپس بنا کر انہیں زہرآلود کرکے بچے کو کھلائے تاہم اس زہر سے لڑکے کی فوری طور پر موت واقع نہ ہوئی جس پر اس نے لڑکے کو بجلی کے ننگے تاروں سے کرنٹ لگایا۔

جب اس سے بھی لڑکے کی موت نہ ہوئی تو اس نے بچے کو پھندہ دے کر قتل کر دیا اور مرے ہوئے بچے کو لے کر ہسپتال چلی گئی تاکہ کرنٹ لگنے سے اس کی موت ہونے کا ڈرامہ رچا سکے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ چاہتی تھی کہ اس کے شوہر کی جائیداد اس کے بطن سے پیدا ہونے والے بیٹوں کو ملے، چنانچہ اس نے سوتیلے بیٹے کو قتل کر ڈالا۔ ملزمہ سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

text to speech,step mother,mother became witch,ba english paper a guess papers,a plague tale innocence gameplay,snakes on a plane,most haunted house in gulistan e johar,a plague tale,learn while on the move,snakes on a train,season 1,step son,improves your listening skills,a plague tale innocence,a plague tale: innocence,a plague tale с переводом,a plague tale innocence геймплей,a plague tale innocence на русском,4th year english important essay


جمعہ، 26 مئی، 2023

چین میں کورونا کی نئی لہر کا خدشہ، ایک ہفتے میں ساڑھے 6 کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا امکان، تیاریاں شروع کردی گئیں

چینی حکام کورونا وائرس کی جاری نئی لہر سے نمٹنے کے لیے ویکسین تیار کرنے کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں جو جون میں عروج پر  پہنچے گی  اور ایک ہفتے میں 65 ملین افراد کو متاثر کرے گی۔وائرس کی نئی XBB قسمیں اس لہر کی وجہ ہوں گی۔

واشنگٹن پوسٹ کے  مطابق  معروف چینی وبائی امراض کے ماہر ژونگ نانشین  نے   کہا کہ ایکس بی بی اومیکرون سب ویریئنٹ  کے لیے دو نئی ویکسینیشنز (بشمول XBB. 1.9.1، XBB. 1.5، اور XBB. 1.16) ابتدائی طور پر دی گئی ہیں۔ گوانگزو میں ایک بائیوٹیک سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے ژونگ نے کہا کہ جلد ہی تین سے چار دیگر ویکسینز کی منظوری مل جائے گی، لیکن انہوں نے مزید کوئی معلومات نہیں دیں۔

چین کا سخت صفر کوویڈ پروگرام گزشتہ موسم سرما میں ترک کر دیا گیا تھا، اس وقت ملک کی 85 فیصد آبادی اس سے متاثر ہوچکی تھی لیکن نئی لہر اب تک ریکارڈ کی گئی بیماری کی سب سے بڑی لہر ہو سکتی ہے ۔

چین میں حکام کا دعویٰ ہے کہ موجودہ لہر کم شدید ہوگی لیکن صحت عامہ کے ماہرین کا خیال
ہے کہ ملک کی بڑی عمر رسیدہ آبادی میں اموات میں ایک اور اضافے سے بچنے کے لیے، ایک

 بھرپور ویکسینیشن بوسٹر پروگرام اور ہسپتالوں میں اینٹی وائرلز کی فراہمی ضروری ہے۔ 

massachusetts institute of technology,real estate investing in canada,corona,corona virus,ukraine military situation,real estate investing,coronavirus prevention,house coronavirus hearing,international monetary fund,london metropolitan university,nato response ukraine,coronavirus symptoms explained,canada real estate,real estate canada,organisation mondiale de la santé



جمعرات، 25 مئی، 2023

مجھے سانس نہیں آرہی،‘ جب خدیجہ شاہ کو منہ پر سیاہ کپڑا ڈال کر عدالت لایا گیا

 

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ملزمہ خدیجہ شاہ کو بدھ کے روز انسداد دہشت گردی عدالت میں منہ پر سیاہ کپڑا ڈال کر پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزمہ کو شناخت پریڈ کی غرض سے سات روز کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔ ہائی پروفائل کیس میں نامزد ملزمہ اور ڈیزائنر خدیجہ شاہ کا نام اس وقت بھی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔

پاکستانی اینکرپرسن فریحہ ادریس نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’لندن سکول آف اکنامکس کی گریجویٹ، بزنس وومن اور تین بچوں کی والدہ کا منہ سیاہ کپڑے سے ڈھک کر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، اس کے باوجود کہ انہوں نے حکام کو بتا دیا تھا کہ انہیں دمے کا مرض لاحق ہے۔

صحافی وسیم عباسی نے فریحہ ادریس کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’معذرت کے ساتھ کہنا چاہوں گا کہ لندن سکول آف اکنامکس کا گریجویٹ ہونا آپ کو جرم کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں کردیتا اگر جرم ثابت ہوجائے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’برطانوی پاکستانی دہشت گرد عمر سعید شیخ بھی لندن سکول آف اکنامکس گیا تھا۔ کیا ہمیں تمام سیاسی قیدیوں کے لیے آواز اٹھانی چاہے

ٹوئٹر پر خدیجہ شاہ کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہے جس میں وہ پولیس وین میں بیٹھی ہیں اور اہلکاروں کو کہہ رہی ہیں کہ ’میری طبعیت خراب ہو رہی ہے، اندر بہت گھٹن ہے۔ اندر جلدی پہنچا دیں، مجھے سانس نہیں آ رہا۔

which questions are answered when dileep is arrested?,the shia twelver 313 community,children with special needs,vaginal birth vs. cesarean section,audiobooks with subtitles,faith,southeast university,birth,discover yourself,health tips bangla,bangla health tips,henry ford,sixth sense,cesarean delivery,shahadat imam ali as,audiobooks anywhere,health tips in bangla,past life regression therapy,interfaith,psychotherapist (profession),self-discovery

منگل، 23 مئی، 2023

لاہور کور کمانڈر ہاؤس حملے کی اہم ملزمہ خدیجہ شاہ گرفتار

لاہور پولیس نے 9 مئی کو کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کی اہم ملزم جدیجہ شاہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس بات کی تصدیق پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کی ہے۔

ان کے مطابق خدیجہ شاہ نے لاہور سی آئی اے کے دفتر میں خود گرفتاری دی ہے۔ وہ اس وقت پولیس حراست میں ہیں ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

خدیجہ شاہ پاکستان کی ایک معروف فیشن ڈیزائنر ہیں جب کہ ان کی سیاسی وابستگی پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔

وہ پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی نواسی اور سابق وفاقی وزیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحب زادی ہیں۔

پولیس کو وہ گذشتہ کئی روز سے کورکمانڈر ہاؤس حملے میں مطلوب تھیں تاہم وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 9 مئی کو گرفتاری کے بعد جب پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک بھر میں مظاہرے کیے تو لاہور کے مظاہروں میں خدیجہ شاہ بھی شریک تھیں۔

ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جاری ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ لاہور کے لبرٹی چوک سے کور کمانڈر ہاؤس جانے والے افراد کے ساتھ تھیں۔ پولیس جیو فینسنگ نے ذریعے ہر اس شخص کو گرفتار کر رہی ہے جو اس وقت کورکمانڈر ہاؤس میں موجود تھا۔

فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے لاہور کینٹ میں موجود گھر میں پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھیں۔

پولیس نے سلمان شاہ اور خدیجہ کے شوہر جہانزیب کو حراست میں لے لیا تھا تاہم سلمان شاہ کو بعد میں چھوڑ دیا گیا البتہ ان کے شوہر ابھی تک پولیس تحویل میں ہیں۔

ریٹائرڈ فوجیوں کی تنظیم ویٹرنز آف پاکستان نے خدیجہ شاہ کے گھر چھاپوں کے خلاف مذمتی بیان بھی جاری کیا تھا۔

پولیس گزشتہ ایک ہفتے سے خدیجہ شاہ کو گرفتار کرنے کے لیے کوشاں تھی تاہم وہ پولیس کی دسترس میں نہیں آئیں۔ گزشتہ روز انہوں نے ایک آڈیو بیان جاری کیا کہ وہ خود گرفتاری دینے کے لیے تیار ہیں ان کے خاندان کے افراد کو ہراساں نہ کیا جائے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ امریکی شہری بھی ہیں اور اس حوالے سے امریکی سفارتخانے سے بھی رابطے میں ہیں۔

خدیجہ شاہ نے یہ تو بتایا کہ کورکمانڈر ہاؤس احتجاج کے لیے گئی تھیں کیونکہ وہ عمران خان کی حمایتی ہیں البتہ انہوں نے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے الزامات کی تردید کی تھی۔

corps commander house lahore attack,corps commander house lahore,core commander house lahore,jinnah house attack,latest video from corps commander house lahore,lahore corps commander house,crops commander house lahore,corps commander house,commander house lahore,khadija shah arrested in corps commander house incident,jinnah house lahore attack


ہاتھ پکڑ کر چلنے والے باپ بیٹے پر آسمانی بجلی گر گئی

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک بس سٹاپ سے چہل قدمی کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک 34 سالہ شخص ہلاک اور اس کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔ میتھیو بوگس اپنے دو بیٹوں، گریسن اور ایلیا کے ساتھ اپنے ڈرائیو وے پر چل رہے تھے، جب آسمان سے بجلی  گری۔

خاندان کے افراد کی طرف سے گو فنڈ می پر چلائی گئی مہم کے مطابق جب آسمانی بجلی گری اس وقت میتھیو بوگس اپنے چھ سالہ گریسن کا ہاتھ پکڑ کر چل رہے تھے۔

واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی تو باپ اور بیٹا بے سدھ تھے، میتھیو کی موقع پر ہی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ چھ سالہ گریسن کو بچوں کے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے

lightning,struck by lightning,lightning strikes,lightning strike,people who got struck by lightning and survived,man struck by lightning,car struck by lightning,people getting struck by lightning,woman struck by lightning speaks,stuck by lightning,people who got struck by lightning,lightning storm,thunder and lightning,lightning strikes person,lightning and thunder,almost hit by lightning,lightning crashes by live,the world is lit by lightning




نگران حکومت نے بے گناہ لوگ مروائے ہیں، اقتدار میں آکر ان پر مقدمات بنائیں گے، عمران خان کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو نگران حکومت کا حساب کتاب ہو گا۔

 عمران خان نے پنجاب کی نگران حکومت کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ نگران

 حکومت نے بے گناہ لوگ مروائے ہیں، ان پر

 کیسز بنیں گے،  نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور ان کی کابینہ کے خلاف کارروائی ہو گی

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے خلاف کیسز درج ہوں گے، نگران حکومت 90 دن میں الیکشن نہیں کرا سکی، انہوں نے قانون توڑا ہے۔

pm imran khan,economics and computing join the fight against covid-19,imran khan,imran khan container video,imran khan container,pti government,imran khan attacked,pope francis to visit iraq,imran khan pti,imran khan attack video,imran khan attack,imran khan speech,imran khan injured,imran khan long march,2021 upcoming hindi dubbed movie,1 july to 10 july current affairs,imran khan video,imran khan hospital,pm imran



پیر، 22 مئی، 2023

وہ وقت جب مفتی طارق مسعود کے گھر ’ جنات‘ نے حملہ کر دیا، چھٹکارا کیسے حاصل کیا ؟ انتہائی دلچسپ واقعہ

 

کراچی سے تعلق رکھنے والے مفتی طارق مسعود نے اپنے ساتھ پیش آنے والے جنات کے واقعے کی دلچسپ تفصیلات سنا دیں ۔

تفصیلات کے مطابق مفتی طارق مسعو د نے کہا کہ میں نے دس سال پہلے یہاں آتے ہی عاملوں کے خلاف بیان شروع کر دیئے ، لوگ اس قسم کے بیانات سننے کے عادی نہیں تھے، لوگوں نے کہا کہ آپ عاملوں سے دشمنی لے رہے ہیں ، کھلے عام ان کو بر بھلا کہہ رہے ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ جنات آ جائیں، میں نے کہا کہ بھیجیں جنات ، تو اب باتیں میرے خلاف ہو نے لگی، ہمارے موذن نیک آدمی ،وہ بھی ڈرنے لگے کہ مفتی صاحب ہمیں کہیں مروا ہی نہ دیں ، ایک دن رات کے وقت دھماکے شروع ہو گئے عجیب قسم کے ، جیسے نلکا کھل جاتا ہے ، پانی گر رہا ہے ، کبھی بیڈ کے نیچے دیکھوں کبھی کہیں دیکھوں، چھت پر کمرہ نہیں تھا ، تو میں چھت پر گیا ، سوچا دیکھوں کہ کیا معاملہ ہے، وہاں کوئی چیز نہیں تھی ، اچانک اینٹ کے ہلنے کی آواز آئی ،جیسے کسی نے اینٹ کو زمین پر دھکا دیا ہو، میں پریشان ہو گیا کہ کیا ہو رہاہے ،میں نے فیصلہ کیا کہ جو بھی ہو تعویز گنڈے نہیں لوں گا،

پھر بار بار یہ شور دھماکے ، جیسے پتھر دیواروں پر لگ رہے ہوتے ہیں ، جیسے پتھروں کی فائرنگ ہو رہی ہوتی ہے ، لیکن یہ پتھر نہیں ہیں ، میں نے اڑھائی تین بجے موذن صاحب کو فون کیا تو ان سے پوچھا کہ آوازیں آ رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ بھر پور طریقے سے آوازیں آ رہی ہیں۔

پھر صبح چار پانچ بجے یہ آوازیں بندہو گئیں ، اگلے دن پھر خاص ٹائم پر یہ آوازیں شروع ،میں نے گھر والوں کو ان کی والدہ کے گھر بھیج دیا ،موذن صاحب نے مجھ سے سنا تھا کہ جو ’جنوں‘ سے ڈرتا ہے اس پر جن اور زیادہ آتے ہیں، وہ نیچے آئے اور ٹینکی کے نیچے کھڑے ہو کر کہہ رہے ہیں کہ ہم تم سے ڈرتے نہیں ہیں ، اللہ کا واسطہ یہاں سے چلے جا، جن کہے گا کہ اگر ڈرتا نہیں ہے تو ہاتھ جوڑ کر واسطے دے رہاہے ۔مجھے موذن صاحب نے نہیں بتایاکہ وہ یہ سب کر رہے ہیں ، میرے خلاف محلے میں باتیں شروع ہو گئیں

ایک ہفتہ مسلسل یہ دھماکے ہوئے ، میں نے کہا اس کو دیکھنا چاہیے کہ کوئی شرارت کر رہاہے یایہ کیا ہور ہاہے ، فیصلہ کیا کہ جیسے ہی پہلی آواز آئی تو میں فورا جاں گا، دو تین دن سے ٹریس کر رہاتھا تو ایک دن مجھے اندازہ ہوا کہ پہلی آواز گیزر سے شروع ہوئی، اس کے بعد دھماکے ، میں نے کہا کہ پکڑ لیا ، کچھ نہ کچھ گیزر میں کوئی گڑ بڑ ہوئی ہے ، جب کوئی لاجک تلاش کرنی ہے تو جہاں سے سرا ملے گا ، اسے پکڑیں گے ، میں نے کہا کہ گیزر سے جنات کا کوئی تعلق نہیں ہو سکتا ، دھماکوں کی ابتداءگیزر سے ہو رہی ہے ، صبح موذن صاحب ملے میں نے کہا کہ مبارک ہو میں نے رات کو جن پکڑ لیاہے ، وہ آج رات نہیں آئے گا اس نے کہا کہ گیزر بند کر دینا ، اسے گرمی لگ رہی ہے ، وہ ٹھنڈے ملکوں کا عادی ہے ،گیزر بند کر دیا تو کوئی دھماکہ نہیں ہوا، میں نے مسجد کے صدر کو بلایا اور کہا کہ گیزر کو دیکھیں، چیک کیا تو پتا چلا کہ گیزر سے پریشر ریلیز ہونے کا کوئی راستہ نہیں ہے ، گیزر میں پریشر بنتاہے تو وہ پائپ کے ذریعے ٹینکی میں چلا جاتا ہے ، ٹینکی میں اینٹیں پڑی ہوئی تھیں، ٹینکی بھی مکمل طور پر بند تھی، پھر جب پریشر بنتا تو اینٹیں دیواروں سے لگتیں اور ٹینکی کا ڈھکن زور زور سے بجتا اور کبھی اوپر اٹھ کر نیچے گرتا ، زور دار دھماکے 

ہوتے رہے ، پھر جب پریشر ریلیز کیا گیا تو دھماکے ختم ہو گئے۔

the most haunted house of jinnat rkr history,the most haunted house of jinnat,police reached at time and arrest her,evil jinn attack treat with quran,mufti menk,jinn attack german girl,real story of jinnat,major signs of the day of judgement islam,tariq jameel,signs of the day of judgement,hunted house,mufti,jinn attack a girl,signs of the judgement day

نشے میں دھت مسافر نے ایئر ہوسٹس کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کردی کہ ایئر پورٹ پہنچتے ہی گرفتار کرلیا گیا

ایک  مسافر کو نشے کی حالت میں دبئی امرتسر پرواز میں ایئر ہوسٹس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ راجندر سنگھ جس کا تعلق پنجاب کے  شہر جالندھر کے گاؤں کوٹلی سے ہے، نے ایئر ہوسٹس کے ساتھ  بحث  کی  اور  مبینہ طور پر اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔ ایئر ہوسٹس  یہ واقعہ عملے کے نوٹس میں لائی ،  ملزم مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا۔ اس کے بعد عملے کے ارکان نے امرتسر کنٹرول روم کو معاملے کے بارے میں مطلع کیا اور ایئر لائن کے اسسٹنٹ سیکیورٹی مینیجر نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق ملزم کو  امرتسر کے شری گرو رام داس جی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 354 (عورت پر حملہ یا اس کی عزت کو مجروح کرنے کے ارادے سے حملہ کرنا) اور دفعہ 509 (لفظ، اشارہ یا فعل جس کا مقصد کسی خاتون کی عزت نفس کی توہین کرنا ہے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

based on a true story,airport,treating others with respect,weird things caught on security cameras,people behaving badly on planes,nightmare passengers,caught on security cameras,things caught on camera,air travel,arrest,moments caught on camera,white house,the young turks,caught on camera,weird things caught on cctv,air canada,having a successful career,jack reacher audiobook full unabridged





اتوار، 21 مئی، 2023

اسلام آباد: بارہ کہو میں چھ سالہ بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارہ کہو کے علاقے نئی آبادی میں چھ سال کی بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے۔

تھانہ بارہ کہو کے محرر حمزہ نے اردو نیوز کو بتایا کہ اتوار کو دن 12 بجے نئی آبادی کے علاقے کی ایک گلی سے بچی کی لاش ملی تھی

ان کے مطابق نامعلوم ملزم نے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔ حمزہ کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم اور میڈیکل کرایا گیا جس سے معلوم ہوا کہ بچی کو قتل سے پہلے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بچی کے لواحقین نے اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دے دی ہے جس پر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

پولیس اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ لواحقین نے درخواست میں کسی کو نامزد نہیں کیا۔ پولیس نامعلوم ملزم کو تلاش کر رہی ہے۔

islamabad,umer ratho kidnapped in islamabad,bhara kahu islamabad,bhara kahu,daily current affairs in hindi,umar in islamadbad,ig islamabad,islamabad news today,islamabad news today live,child killed,umar bhara kahu,islamabad news,current affairs in hindi,killed,current affairs 2019 in hindi,sho bhara kahu,muslim refugees in uk

ہفتہ، 20 مئی، 2023

پولیس کا چھاپہ، خدیجہ شاہ پچھلے دروازے سے نکل گئیں، شوہر گرفتار

کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کی ملزمہ خدیجہ شاہ پولیس کو چکمہ دے کر گرفتاری سے بچنے میں کامیاب ہوگئیں تاہم ان کے شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق خدیجہ شاہ سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں اور انہیں حکام کی جانب سے کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کی مرکزی ملزمہ قرار دیا گیا ہے۔ پولیس نے ان کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تو وہ پچھلے دروازے سے نکلنے میں کامیاب ہوگئیں جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی آگئی ہے۔ پولیس نے ان کے شوہر  کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق خدیجہ شاہ کے والد سلمان شاہ اوربھائی کو حراست میں لینے کا الزام غلط ہے۔

which questions are answered when dileep is arrested?,afghan national police,sarthi police bharti exam,border police,terror attack,terrorist attack,best movies about terrorist attacks,best terror,terror threat,best movies about terrorism,best movies about terrorists,best terrorist movies,mijanur rahman ajhari,doordarshan,nhtti bangladesh parjatan corporation,terrorist movies,gelareh kiazand afghanistan,mijanur rahman azhari new waz,dc black label

آدمی نے دادی کو قتل کردیا، پھر نوکرانی کو بلا کر صفائی کرنے کا حکم دیا لیکن اس نے آگے سے کیا کیا؟

امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک 34 سالہ شخص نے مبینہ طور پر اپنی دادی کو قتل کیا اور پھر اپنے نوکرانی کو حکم دیا کہ وہ صفائی کرے،  یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انتھونی مائیکل کوراڈو نے اپنی 82 سالہ دادی کو ہتھوڑے سے مارا اور اپنے دادا کو بری طرح پیٹا۔ کولیر کاؤنٹی شیرف کے دفتر کی طرف سے جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق اس شخص نے پھر اپنی نوکرانی کو بلایا اور اسے اپنے دادا دادی کے گھر آنے اور  ' گندگی' صاف کرنے کو کہا۔ جب نوکرانی  گولڈن گیٹ سٹیٹس کے مضافاتی علاقے میں گھر پہنچی تو اس نے دیکھا کہ کوراڈو ’’خون میں لتھڑا ہوا‘‘ 

تھا

نیو یارک پوسٹ کے مطابق ملزم نے نوکرانی کو ہدایت کی کہ لاش کو گھر سے باہر لے جائے اور سی سی ٹی وی کیمرے بند کردے۔ جب نوکرانی نے اسے بتایا کہ انہیں پولیس کو بلانے کی ضرورت ہے، تو اس نے کہا 'میں واپس جیل نہیں جاؤں گا۔' خوفزدہ گھریلو ملازمہ نے پھر اسے بتایا کہ اسے صفائی کا سامان لینے کے لیے اپنی کار  میں جانا پڑے گا،  وہ وہاں سے گئی اور بھاگ کھڑی ہوئی، قریب ہی اسے پولیس کی ایک گشتی کار ملی جسے روک کر اس نے صورت حال سے آگاہ کیا۔

پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ملزم کو گھر کے باہر سے گرفتار کرلیا ۔ ملزم کی دادی کی لاش پلاسٹک میں لپٹی ہوئی تھی جب کہ دادا کو بھی اس نے پلاسٹک میں لپیٹا ہوا تھا، پولیس نے دیکھا تو دادا زندہ تھا لیکن اس کے سر پر گہری چوٹیں آئی ہوئی تھیں، پولیس نے فوری طور پر اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ٹراما سنٹر منتقل کیا۔


true love and other fables,grandmother came to her granddaughter in a dream,grandmother came to her granddaughter,the maid audiobook,virginia man killed neighbor,man killed neighbor in virginia,the manhwa man,the casagrandes,the doctors,uncover the truth audiobook,the challenge,the doctors cbs,the act real story,she lives to regret it,what do bed bugs look like,i returned as a maid 2 revenge after my aunt killed me just bcos of food

سربراہ تحریک انصاف عمران خان کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو طبیعت میں ناسازی کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

جیو جیوز کے مطابق عمران خان گزشتہ روز سے  معدہ میں تکلیف محسوس کر رہے تھے جس کے باعث انہیں شوکت خانم ہسپتال منتقل کیا گیا ، ہسپتال میں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔عمران خان کی شوکت خانم آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کیے گئے ۔

shahbaz gill shifted to hospital| shahbaz gill pti leader,shahbaz gill critical condition,imran khan,imran khan today,imran khan latest news,shahbaz gill condition bad,imran khan pti,imran khan news,imran khan today news,pm imran khan,imran khan lef for hospital,pakistan tehreek-e-insaf,imran khan latest,shahbaz gill condition,asif zardari is in serious condition,shahbaz gill in hospital,shahbaz gill in pims hospital,shahbaz gill hospital videos
  

جمعہ، 19 مئی، 2023

زمان پارک کی تلاشی شروع، لیگل ٹیم نے سرچ آپریشن کی اجازت دے دی

زمان پارک کی تلاشی کیلئے آنیوالی ٹیم کو عمران خان کی لیگل ٹیم نے سرچ آپریشن کی اجازت دیدی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کمشنر لاہور ڈویژن کی سربراہی میں تلاشی کیلئے جانیوالی ٹیم نے سرچ وارنٹ دکھائے تو عمران خان کی لیگل ٹیم نے رہائش گاہ میں سرچ آپریشن کی اجازت دیدی۔ ڈی سی لاہور، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

سرچ وارنٹ کے مطابق پولیس ٹیم سابق وزیراعظم عمران خان کے گھر کے اندرونی اور بیرونی حصوں کی تلاشی لینے کی مجاز ہے۔ تلاشی کیلئے دیگر افسران کے علاوہ خواتین اہلکار بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں

نگران  وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے الزام عائد کیا تھا کہ کورکمانڈر ہاؤس سمیت فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالے 40 کے قریب دہشت گرد عمران خان کی رہائش گاہ میں موجود ہیں تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ عامر میر کا دعویٰ سچ تھا یا نہیں۔

zaman park operation,zaman park,zaman park latest news,zaman park situation,zaman park lahore live,imran khan zaman park,zaman park operation live,zaman park protest,zaman park security,zaman park live,zaman park live news,zaman park lahore,malan,zaman park live today,zaman park lahore visit,imran khan in zaman park,zaman park news,zaman park imran khan house,live updates from zaman park,police at zaman park


شیخ رشید نے نگران حکومت کو کام سے روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

 

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخ رشید نے اپنے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ،درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگران حکومت کی 90 دن کی مدت پوری ہو چکی ،آئینی طور پر نگران حکومت مزید کام نہیں کر سکتی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نگران حکومت کو کام سے روکنے کاحکم دے ۔

learn while on the move,sheikh rasheed,sheikh rasheed today,pti approach to supreme court,who is the caretaker cm of punjab?,who will be the caretaker cm in punjab?,text to speech,sheikh rasheed recent statement,sheikh rasheed arrested,lahore high court orders on reserved seats,decision on handover of sheikh rasheed to karachi or murree police,sheikh rasheed arrested news,sheikh rasheed ahmed,sheikh rasheed arrest,sheikh rasheed in danger
 

 


عمران خان کے گھر چھاپے کا پلان سامنے آ گیا، سرچ وارنٹ جاری

 

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں چھاپے کیلئے پولیس نے سرچ وارنٹ حاصل کر لئے ہیں۔ گھر کے اندرونی اور بیرونی حصوں میں سرچنگ کی جائے گی۔ تلاشی کیلئے ایس پی سمیت دیگر افسران کے علاوہ خواتین اہلکار بھی ساتھ ہوں گی۔

دہشت گردوں کی تلاشی کیلئے جانیوالی ٹیم کی سربراہی کمشنر لاہور ڈویژن کریں گے، پولیس کی سرچ ٹیم آج عمران خان کے گھر کی تلاشی لیں گے۔ پنجاب حکومت نے عمران خان کے گھر 400 پولیس اہلکار بھجوانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ نگران وزیر اطلاعات عامر میر کے مطابق 40 دہشت گرد عمران خان کے گھر چھپے ہوئے ہیں، ایک دہشت گرد کو پکڑنے کیلئے 4 پولیس اہلکاروں کو بھیجا جائے گا

 

imran khan,imran khan arrest warrant,imran khan arrest,imran khan today,imran khan arrested,imran khan arrest news,imran khan news,imran khan latest news,imran khan speech,imran khan latest,imran khan arrested news,imran khan arrest orders,imran khan pti,imran khan arrest latest news,imran khan arrest warrant issued,imran khan live,imran khan arrest plan,imran khan today news,imran khan case,imran khan zaman park,imran khan's arrest


نیو یارک شہر فلک بوس عمارتوں کے بوجھ سے زمین میں دھنسنے لگا، نئی تحقیق میں تہلکہ خیز دعویٰ

ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی شہر  نیویارک ڈوب رہا ہے اور اس کی فلک بوس عمارتیں اسے نیچے لا رہی ہیں۔ تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ شہر کی فلک بوس عمارتوں کا وزن نیویارک کو اس کے آس پاس کے پانی کے نیچے دھنسانے کا سبب بن رہا ہے ، یہ  ایک ایسا رجحان ہے  جسے سبسائیڈنس کہا جاتا ہے

نیویارک پوسٹ  کے مطابق  نیویارک میں 10 لاکھ سے زائد عمارتوں کا وزن تقریباً 1.7 ٹریلین پاؤنڈ ہے۔ یہ تحقیق امریکی جیولوجیکل سروے اور رہوڈ آئی لینڈ یونیورسٹی کے ماہرین ارضیات نے کی ہے جسے جرنل" ارتھز فیوچر " میں شائع کیا گیا ہے۔ محققین نے پایا کہ شہر ہر سال 1-2 ملی میٹر کی شرح سے ڈوب رہا ہے۔ وہ شہر کے نیچے ارضیات کا موازنہ سیٹلائٹ ڈیٹا سے کر کے اس کے نقشے کو ظاہر کرتے ہوئے اس نتیجے پر پہنچے۔ محققین نے مزید کہا کہ کچھ علاقے جیسے لوئر مین ہٹن، بہت تیزی سے  نیچے دھنس  رہے ہیں۔ بروکلین اور کوئینز دونوں کے لیے بھی تشویش ہے۔

امریکہ کے جیولوجیکل سروے کے سرکردہ محقق اور ماہر ارضیات ٹام پارسنز نے نئی رپورٹ میں لکھا 'نیو یارک کو سیلاب کے خطرے سے اہم چیلنجوں کا سامنا ہے؛ شمالی امریکہ کے بحر اوقیانوس کے ساحل پر سمندر کی سطح میں اضافے کا خطرہ عالمی اوسط سے 3 سے 4 گنا زیادہ ہے. نیو یارک شہر میں سیلاب سے  8.4 ملین افراد پر مشتمل گہری آبادی کو مختلف درجے کے خطرات کا سامنا ہے۔ '

انہوں نے  کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ان نتائج سے سیلاب کے بڑھتے ہوئے خطرے اور سمندر کی بڑھتی ہوئی سطح کا مقابلہ کرنے کے لیے تخفیف کی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے مزید کوششوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ انہوں نے رپورٹ میں کہا کہ ' تحقیق کا مقصد یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ ساحل، دریا یا جھیل کے کنارے پر تعمیر کی جانے والی ہر اضافی اونچی مستقبل 

میں سیلاب کے خطرے میں حصہ ڈال سکتی ہے۔

new york is sinking,new york city,new york sinking,new york city is sinking,skyscraper of new york,why is new york sinking,is long island new york sinking,is new york sinking in hindi,is new york sinking in 2022,how fast is new york sinking,skyscrapers,sinking new york city,skyscraper,miami sinking into the ocean,leaning tower of san francisco,leaning skyscraper,new york sinking building,sinking of alantis,the proof is out there,new york,sinking


جمعرات، 18 مئی، 2023

زندگی کے 40 سال طلاق یافتہ بن کر رہنے والی 77 سالہ خاتون نے بالآخر باضابطہ طورپر خود سے شادی کرلی


ایک 77 سالہ امریکی خاتون نے چند روز قبل باضابطہ طور پر خود سے ہی شادی کرلی ہے, شادی کے بعد انہوں نے کہا کہ زندگی اب مجھ سے ہی متعلق ہے اور آج کا دن میرے لیے خاص ترین دن بھی ہے۔ ڈورتھی ’ڈوٹی‘ فائڈیلی نے بتایا کہ وہ ایک جانب بہت مضطرب تھیں تو انہیں خوشی بھی تھی کہ آج ایک یادگار دن ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ان کی شادی اوہایو کے ایک کمیونٹی ہال میں ہوئی جہاں ان کے دوس اور اہلِ خانہ کے افراد بھی تھے۔ اگرچہ خاتون نے 1965 میں شادی کی تھی لیکن 9 برس بعد طلاق ہوگئی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے شادی کا نہیں سوچا لیکن اب خود سے بیاہ رچایا ہے تاہم ڈورتھی کی بیٹی نے ان کے لیے لباس خریدا، پھول پسند کئے اور کھانے تیار کئے تھے۔ اس موقع پر دومنزلہ سفید کیک بھی تیار کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ چند ماہ قبل انہیں خیال آیا کہ 40 سال سے زائد وہ شادی کے بغیر ہیں تو کیوں نہ کوئی خاص قدم اٹھایا جائے۔انہوں ںے کہا کہ وہ اپنی بیٹیوں اور نواسے نواسیوں کی دیکھ بھال کے بعد اب خود سے وابستہ ہونا چاہتی ہیں۔
justice for floyd,excessive force,series finale,smart women finish rich,queen elizabeth ii and prince philip,divorce in japan,green card marriage,danger force cast,chapa danger force,divorce,danger force scenes,danger force powers,lisa marie presley,danger force full episode,danger force,queen elizabeth ii coronation,georgia marie,saving for retirement,years,43 years,final battle,queen mother,queen elizabeth,queen elizabeth ii