جمعرات، 25 مئی، 2023

بچے کو قبض کی شکایت، ہسپتال میں ایسی بیماری کی تشخیص کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

 

ایک آٹھ سالہ لڑکے کو قبض کی شکایت کے بعد کینسر کی تشخیص ہوئی۔ لنکن شائر کی رہائشی وکٹوریہ سٹینٹن نے اپنے بیٹے ہیریسن کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنے کے بعد ہسپتال پہنچایا اور دعویٰ کیا کہ ابتدائی طور پر ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ اس کی علامات قبض کی وجہ سے ہیں۔ تاہم انڈیپنڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق سینے کے ایکسرے سے یہ بات سامنے آئی کہ اس کے پھیپھڑے سیال سے بھر گئے ہیں۔ 

خاتون کے مطابق آٹھ سالہ بچے کو قبض کی شکایت کے بعد ڈاکٹر نے ابتدائی طور پر جلاب تجویز کیا۔ تاہم یہ اس کے لیے کام نہیں کرسکا اور اس نے ماں  کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ "ایک دن کے بعد بھی کوئی بہتری نہیں آئی اور میں نے دیکھا کہ اس کی سانسیں اکھڑ رہی تھیں اور وہ معمول کی طرح تیز چلنے کے قابل نہیں تھا اور یقینی طور پر معمول کے مطابق نہیں تھا۔"

after the diagnosis,constipation,voice of the patient,welcome to the autistic community,fever in kids with no other symptoms,causes of fever in children,healthcare science (field of study),parkinson's disease,constipation (disease or medical condition),university of wisconsin-madison,medicine (field of study),child constipation,treating constipation in kids

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں