جمعہ، 26 مئی، 2023

طلاق کے بعد بیوی کو پیسے نہ دینے پڑیں، آدمی نے اپنی دولت ایسی جگہ چھپادی کہ حیرت کی انتہا نہ رہے

  ایک خاتون نے دریافت کیا کہ اس کے شوہر نے پہلے سے نامعلوم کرپٹو والٹ میں پانچ لاکھ ڈالر

 مالیت کے 12 بٹ کوائنز محفوظ کر رکھے تھے،  یہ انکشاف اس کی طلاق کی کارروائی کے چند ماہ بعد  ہوا ہے۔

 

سی این بی سی کے مطابق سریتا نامی خاتون کو طلاق کی کارروائی کے دوران اس وقت شک ہوا جب اس کے شوہر نے بہت کم اثاثے ظاہر کیے حالانکہ وہ تین ملین ڈالر سالانہ کما رہا تھا۔  اس کے بعد اس نے ایک فرانزک اکاؤنٹنٹ کی مدد لی جس نے چھپے ہوئے اثاثوں کا پتہ لگانے کے لیے بلاک چین ٹرانزیکشنز کے تجزیے کا استعمال کرتے ہوئے اس کی کرپٹو کرنسی سرمایہ کاری کا سراغ لگایا۔ سریتا نے کہا ''میں بٹ کوائن اور اس جیسی چیزوں کے بارے میں جانتی  تو ہوں لیکن زیادہ نہیں جانتی،  یہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا، کیونکہ ایسا نہیں ہے کہ ہم اس پر بحث کر رہے ہوں یا مل کر سرمایہ کاری کر رہے ہوں،  یہ یقینی طور پر ایک جھٹکا تھا۔''

طلاق کے وکیل نے آؤٹ لیٹ کو بتایا کہ لوگوں کے لیے اپنے پارٹنرز سے رقم کو  کرپٹو میں  چھپانا عام ہوتا جا رہا ہے۔ بڑھتے ہوئے رجحان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ قانون ڈیجیٹل اثاثوں کو  کنٹرول کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے جو زیادہ تر مرکزی  بینکوں کی پہنچ سے باہر ہیں۔ فلوریڈا، ٹیکساس، نیویارک اور کیلیفورنیا کے وکلاء نے سی این بی سی  کو بتایا کہ کرپٹو کرنسی اب تقریباً 20 سے  50 فیصد طلاقوں میں اپنا کردار ادا کرتی  ہے کیونکہ یہ حالیہ برسوں میں زیادہ مقبول سرمایہ کاری بن گیا ہے

not the father,divorce,mother in law,the divorce money guide,fifty percent of marriages end in divorce,man wife not his relative,the agent of wealth podcast,i am not part of the hoa,achraf hakimi wife ask for half his wealth,i have a surprise for your lawyer,president of the hoa,when your partner wants a divorce,how not to get divorced,partner wants a divorce,your spouse wants a divorce,how to stop a divorce,starting over after divorce at 40


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں