News لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
News لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعرات، 18 مئی، 2023

پہلے میرے کپڑے، شیونگ کٹ زمان پارک کے پتے پر بھجواؤ، عمران خان کا نیب کو جواب

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے القادر

ٹرسٹ کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو میں تحریری جواب جمع کرا دیا ہے۔

نیب راولپنڈی نے آج عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا لیکن عمران خان نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

تاہم پی ٹی آئی چیئرمین نے نیب کے ’کال اپ‘ نوٹس کے جواب میں تحریری جواب جمع کرا دیا ہے۔

اپنے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ’القادر ٹرسٹ کیس میں جواب دینے کی بات تو بعد میں آئے گی، پہلے میرے کپڑے اور شیونگ کٹ تو زمان پارک کے پتے پر بھجواؤ جو پولیس لائن میں رہ گئے تھے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے بنایا گیا کیس غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ ’نیب کا کیس کو انکوائری سے انویسٹی گیشن میں بدلنا سیاسی فیصلہ ہے۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ نیب نے جو موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے مارچ میں جاری نوٹس کا جواب نہیں دیا اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے جو کہ جھوٹ پر مبنی ہے۔

’2 مارچ کو دییے گئے نوٹس کا مکمل تفصیلی جواب جمع کروایا گیا تھا۔ نیب نے توشہ خانہ کیس میں بھی جس انداز سے نوٹس جاری کیا وہ طریقہ کار اس نوٹس میں اپنایا گیا ہے۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس کو بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ نیب کا یہ کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ عمران خان کو فراہم کی گئی وہ بھی آدھا سچ ہے۔

نیب نے انکوائری مکمل ہونے کے بعد 28 اپریل کو انوسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کے باوجود مجھے تفصیل فراہم نہیں کی۔ دو مئی کو خط لکھ کر انکوائری رپورٹ فراہم کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ ’اسلام اباد ہائی کورٹ کی رجسٹری برانچ سے میرے اغوا میں نیب بھی آلہ کار تھا۔

نیب کو دیے گئے جواب میں عمران خان نے موقف اپنایا کہ این سی اے کو دی جانے والی درخواست کی کاپی ان کے پاس نہیں۔

این سی اے اور حکومتی اداروں کے درمیان ہونے والی خط و کتابت کا تمام ریکارڈ متعلقہ حکومتی اداروں کے پاس ہے۔

عمران خان کے مطابق ملک ریاض خاندان اور این سی اے کے درمیان ہونے والی خط و کتاب کا ریکارڈ ان کے پاس نہیں۔

imran khan,imran khan today,imran khan news,imran khan arrest,imran khan pti,imran khan arrest news,imran khan live,imran khan latest,imran khan arrested,imran khan latest news,imran khan speech,imran khan arrest latest news,imran khan arrested news,imran khan today news,imran khan case,imran khan arrest orders,imran khan arrest warrant,imran khan zaman park,imran khan pre arrest bail,imran khan arrest video,imran khan arrest today

 

'بلڈ پریشر کنٹرول نہ ہوا تو جان کو خطرہ ہو سکتا ہے'، یاسمین راشد کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش

 

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی میڈیکل رپورٹ عدالت پیش کر دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ بلڈ پریشر کنٹرول نہ ہوا تو ان کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جلاؤ گھیراؤ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ مؤخر کر دیا گیا۔

 

دوران سماعت یاسمین راشد کی میڈیکل رپورٹ پیش کر دی گئی جس میں بتایا گیا کہ بلڈ پریشر نارمل نہیں ہو رہا، بلڈ پریشر کنٹرول نہ ہوا تو جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ عدالت نے یاسمین راشد کو ہسپتال میں رہنے کی اجازت دیدی جبکہ تفتیشی افسر کو ہسپتال میں یاسمین راشد سے تفتیش کرنے کی اجازت دیدی۔ عدالت نے ایم ایس سروسز ہسپتال کو 4 روز بعد دوبارہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

cancer control,organicencounters,crime patrol 2.0 full episodes,blossoms from ash documentary,cancer prevention,dayz banov base locations,crime shows full episodes,crime patrol season 6 new show,hindi serials,pti governmnment performance,crime patrol 2022 latest episode,current documentaries,documentary bangladesh,historic documentaries,prime minister imran khan


جی ایچ کیو میں توڑ پھوڑ کرنے والے 3 سرکاری اہلکار برطرف

 

عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہونیوالے مظاہروں کے دوران جی ایچ کیو میں توڑ پھوڑ کرنے والے3 سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کردیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق برطرف کیے جانیوالے تینوں افراد راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کے ملازم تھے ، جن کی نشاندہی فوٹیجز کی مدد سے کی گئی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پر برطرف ہونے والوں میں راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کے ملازمین ہارون، شاہد رضا اور ادریس شامل ہیں،جی ایچ کیو میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والےادریس فنانس ڈیپارٹمنٹ جبکہ شاہد رضا اور ادریس جونیئرعہدوں پر تھے، ان ملازمین کو فوٹیج میں مظاہرین کے ساتھ موجودگی کے باعث برطرف کیا گیاہے۔

government,pdm government,health officials,vandalising,internments,india today live,vandals,politics of northern ireland,converts to roman catholicism,india news live,indian news live,history of northern ireland,attorney general,mexican teachers,improves your listening skills,imran khan today live,nacionalista party politicians,pakistan development,state attorney general,india today,filipino roman catholics

 

بدھ، 17 مئی، 2023

زمان پارک ممکنہ آپریشن، پولیس کا عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ

 

زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کے پیش نظر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ پولیس نے عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، لیکن اب ترجمان پنجاب حکومت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کے اس دعوے کو سختی سے رد کیا ہے کہ پنجاب پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کی گرفتاری کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پی ٹی آئی کے چیئرمین ہمیشہ کی طرح عوام کو اشتعال دلانے کے لیے جھوٹے دعوے کررہے ہیں۔

قبل ازیں پولیس نے مال روڈ سے زمان پارک آنے والی ٹریفک آمدو رفت کے لئے بند کی جبکہ پولیس کی بھاری نفری کو اطراف دھرمپورہ پل، علامہ اقبال روڈ ، مال روڈ، گڑھی شاہو کینال روڈ پر تعینات کردیا۔ ڈنڈوں سے لیس بلٹ پروف جیکٹس پہنے پولیس کے جوان اپنی موبائل وینز کے ہمراہ موجود رہے۔

 

دھرمپورہ پل پر ٹریفک کا غیر معمولی رش، پولیس جوان سڑک کنارے الرٹ کھڑے ہیں۔

 

پولیس کی جانب سے کینال روڈ سے مال روڈ اور زمان پارک آنے والی بڑی گاڑیوں کی تلاشی بھی لی گئی۔ بعد ازاں اینٹی رائٹس فورس اور ایف سی کے دستے بھی زمان پارک کے اطراف میں تعینات کیے گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت کو الٹی میٹم دیا گیا ہے، وقت ختم ہونے کے بعد ہی آپریشن کا امکان ہے، پولیس کی بھاری نفری اطراف میں اس لیے تعینات کی گئی ہے تاکہ شرپسند عناصر فرار نہ ہوسکیں۔

ذرائع کے مطابق جس گاڑی میں پی ٹی آئی کے کارکن یا پارٹی پرچم موجود ہے انہیں حراست میں لیا جا رہا ہے۔ چند گاڑیوں کو پارٹی پرچم ہونے پر زمان پارک کی طرف جانے کی اجازت نہ دی گئی۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے زمان پارک میں دہشت گردوں کی موجودگی کے الزام پر پنجاب حکومت کو پیش کش کی ہے کہ وہ وارنٹ لے کر آئے ہم پورے گھر کی تلاشی خود دلوائیں گے اور دیکھیں گے کہ کون دہشت گرد یہاں چھپا ہوا ہے۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی نے زمان پارک کا دورہ کروانے کے لیے میڈیا نمائندوں کو مدعوں کیا اور انہیں گھر کے کونے کونے کا چکر لگوایا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی موجودگی میں پنجاب پولیس کے 4 پولیس اہلکار ہی سرچ وارنٹ لے کر آ سکتی ہے اور میڈیا کی موجودگی میں زمان پارک کی تلاشی لے سکتی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ پنجاب پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ اُدھر عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ پولیس چھاپے کو ریکارڈ کرنے کے لیے زمان پارک پہنچیں، آج رات پولیس کی جانب سے پیش قدمی کی جائے گی۔

imran khan arrest,imran khan arrest news,imran khan arrest warrant,imran khan,imran khan arrest latest news,imran khan arrested,imran khan arrest orders,imran khan zaman park,imran khan to be arrest,zaman park,imran khan arrested news,imran khan today,imran khan latest,imran khan live,zaman park police,imran khan news,imran khan's arrest,imran khan latest news,police reached zaman park,imran khan speech,police operation in zaman park

ثالثوں نے فوجی عدالتوں کی مخالفت ،9 مئی کے واقعات کی تحقیقات اور انتخابات کا مطالبہ کردیا

ثالثوں، سرکردہ سیاست دانوں، صحافیوں، وکلاء اور سول سوسائٹی کی متعدد تنظیموں نے قومی سلامتی کمیٹی کے "تمام سیاسی مسائل کو تصادم کی بجائے جمہوری اصولوں کے مطابق مذاکرات کے ذریعے حل کرنے" کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

 

آرمی ایکٹ یا آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت شہریوں پر مقدمات چلانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے، انہوں نے آئین کے آرٹیکل 10A اور سول عدالتوں میں مناسب عمل کی پیروی کرنے کی HRCP کی درخواست کی توثیق کی۔

ثالثوں نے کہا ہے کہ ہر قسم کے تشدد، توڑ پھوڑ اور نفرت پھیلانے کی مذمت کرتے ہوئے،  پنجاب اور کے پی میں نوجوانوں کے غصے  کے بارے میں سنجیدہ خود شناسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ثالث 9 مئی کی تباہی کی آزادانہ اور قابل اعتماد تحقیقات کا مطالبہ کرتےہیں اور ایک معتبر عدالتی عمل کے ذریعے مبینہ مجرموں کے خلاف قانونی چارہ جوئی اور شرپسندوں سے نمٹنے میں سیکیورٹی کی ایک بڑی کوتاہی کی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔

انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور شہباز حکومت اور پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ افہام و تفہیم اور تحمل کا مظاہرہ کریں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو تمام اسمبلیوں کے لیے ایک ہی تاریخ کو ہونے والے عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرنے میں سہولت فراہم کریں، جو کہ موجودہ میعاد سے زیادہ نہ ہوں۔ اسمبلیاں، اور تمام سیاسی سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آزادانہ اور منصفانہ حق رائے دہی کو یقینی بنائیں۔

 

ثالث سوشل میڈیا پر نئی پابندیوں اور الیکٹرانک میڈیا کی سنسر شپ پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ مشترکہ بیان پر سینیٹر رضا ربانی، سینیٹر مشاہد حسین، نفیسہ شاہ ایم این اے، صدر بی این پی اختر مینگل ایم این اے، محمود خان اچکزئی صدر پی کے میپ، محسن داوڑ ایم این اے، فرحت اللہ بابر پی پی پی، اختر حسین صدر اے ڈبلیو پی، فاروق فاروق، ڈاکٹر حفیظ پاسکا، ڈاکٹر اکمل حسین، ڈاکٹر پرویز طاہر، ڈاکٹر قیصر بنگالی، سابق وائس چانسلر جی سی حسن شاہ، ڈاکٹر نیئر، پروفیسر سرفراز،چیئرمین پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا، اختر حسین، ممبر جوڈیشل کمیشن، عابد ساقی، صباحت رضوی اور بار ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران، زاہد حسین، امتیاز عالم، صفمہ، حسین نقی، سہیل وڑائچ، مجیب الرحمان شامی، طلعت حسین، اظہر عباس، اسماء شیرازی، کاظم خان صدر سی پی این ای، جبار خٹک، افضل بٹ، صدر پی ایف یو جے، ناصر زیدی، شہزادہ زیدی، شہزادہ زیدی،محمد تحسین، ایس اے پی، محمد ایوب این پی، خاور ممتاز ڈبلیو اے ایف، شیما کرمانی، تحریک اول نسوان، عرفان مفتی، جوائنٹ ایکشن کمیٹی، پیٹر جیکب، کرامت، پلر، صدر نیشنل ٹریڈ یونین سمیت  150 سے زائد اہم شخصیات کے دستخط ہیں۔

supreme court,president of the united states,current events,confirmation hearing supreme court,supreme court confirmation hearings,supreme court hearing live,supreme court hearing,international law and organization,supreme court confirmation hearings livestream,international law and international relations,fbi investigation,supreme court justices,international lawyers day in the life,supreme court nominee,supreme court confirmation hearing


 


خوف ہے حکمت نہ استعمال کی گئی تو شاید بات وہاں پہنچ جائے جہاں ملک کے ٹکڑے واپس جمع نہ کرسکیں، عمران خان کا خطاب

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ ایک سال سے افراتفری ملک میں مچی ہوئی ہے، خوف ہے حکمت نہ استعمال کی گئی تو شاید بات وہاں پہنچ جائے جہاں ملک کے ٹکڑے واپس جمع نہ کرسکیں۔

 

عمران خان نے زمان پارک میں کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ آج خوف ہے پاکستان اس راستے پر نکل گیا جو تباہی کا راستہ ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ پورا زور لگا ہوا ہے کہ کسی طرح عمران خان کا راستہ بند کیا جائے، الیکشن بھی نہ ہوں، آئین بھی ٹوٹ جائے لیکن مجھے نہیں آنے دینا۔ان کا کہنا تھا کہ سروے دیکھ لیں پاکستان میں پی ٹی آئی کی 70 فیصد مقبولیت ہے، پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے الیکشن نہیں لڑنا، ان کو خوف ہے کہ الیکشن ہوگیا تو عمران خان آجائے گا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ ان کو فکر ہے اربوں روپے کے کرپشن کیس انہوں نے معاف کرائے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ کرپشن کا پیسا محفوظ رہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے پورا ملک تباہی کے راستے پر جارہا ہے، ان کو بس یہ خوف ہے کہ عمران خان آکر ہمارا این آر او واپس نہ لے۔عمران خان نے کہا کہ یہی وجہ ہے یہ ملک کی سب سے بڑی جماعت اور فوج کو آمنے سامنے کھڑا کر رہے ہیں، یہ کامیابی سے یہ کر رہے ہیں یہ پرانے سیاستدان ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کو ڈرا رہے ہیں کہ عمران خان آکر آپ کو ہٹا دے گا، میں بار بار کہہ رہا ہوں کہ میں اداروں میں مداخلت نہیں کرتا، میں بار بار پیغام بھجوا چکا ہوں مگر یہ ان کو ڈراتے ہیں۔

 

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ مداخلت کرنی ہوتی تو جب پتا تھا کہ پچھلا آرمی چیف سازش کر رہا ہے تو تب ہٹا دیتا۔انہوں نے کہا کہ باقی ادارے تو مداخلت کرکے تباہ کیے جاچکے ہیں، میں نہیں چاہتا تھا کہ ایک ادارہ جو مداخلت سے بچا ہوا ہے، اس کے ساتھ بھی ایسا کیا جائے، میں نے ساری دنیا میں اپنی فوج کا دفاع کیا۔



’یہ میری دوبارہ گرفتاری سے قبل آخری ٹوئٹ ہے‘‘ عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’یہ میری  دوبارہ گرفتاری سے قبل آخری ٹوئٹ ہے‘‘ پولیس نے میرے گھر کو گھیرے میں لےلیا ہے۔

 

ٹوئٹ کے بعد ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ انتخابات نہ ہوں کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ اگر انتخابات ہوگئے تو عمران خان اقتدار میں آجائے گا ، ان لوگوں کو ملک کے اچھے یا برے سے کوئی سروکار نہیں ہے ، یہ سب مجھے اقتدار میں آنے سے روکنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر عمران خان نے ایک گراف بھی دیکھایا جس میں ان کی مقبولیت 70 فیصد دیکھائی گئی تھی۔

 

خیال رہے کہ  نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالے 30 سے 40 دہشت گرد زمان پارک میں موجود ہیں، تحریک انصاف کو حوالگی کیلئے  24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہیں۔ عامر میر کے الٹی میٹم کے بعد پولیس کی بھاری نفری زمان پارک کے باہر پہنچ گئی ہے جبکہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھی زمان پارک پہنچنا شروع کردیا ہے۔





حکومت کا 24 گھنٹے کا الٹی میٹم، زمان پارک میں پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکنان پہنچ گئے

پنجاب حکومت کے تحریک انصاف کو 24 گھنٹے کے الٹی میٹم کے بعد زمان پارک میں پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکنان پہنچ گئے۔

 

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد زمان پارک پہنچ گئی ہے جنہوں نے ڈنڈے اٹھا رکھے ہیں۔کارکنان نے پارٹی کے حق اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور عمران خان کی رہائش گاہ کے ارد گرد گشت شروع کر دیا۔

اس سے پہلے نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے تحریک انصاف کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ  انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالے 30 سے 40 دہشت گرد زمان پارک میں موجود ہیں، تحریک انصاف حکومت کے حوالے کر دے ورنہ وہ کریں گے جو قانون کہتا ہے۔




پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرمیاں عباد فاروق کا گرفتاری سے قبل ویڈیو بیان، ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان

تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر میاں عباد فاروق نے  گرفتاری کے بعد پارٹی ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان کر دیا، انہیں لاہور کے حلقہ پی پی 149 سے تحریک انصاف نے ٹکٹ دیا تھا۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق میاں عباد فاروق نے اپنے اعترافی بیان میں الزام عائد کیا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہماری قیادت نے ہمیں بلا کر ہدایت دی کہ جناح ہاوس میں آگ لگانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کال کی گئی ، یاسمین راشد، محمود الرشید سمیت ساری لیڈر شپ اس کال میں موجود تھی۔ ہمیں لبرٹی چوک بلایا گیا اور پھر بتایا گیا کہ آپ نے سب کے ساتھ مل کر کور کمانڈر ہاؤس جانا ہے اور وہاں جا کر آگ لگانی ہے۔

انہوں نے کہا یہ جو ہوا اچھا نہیں ہوا، ہمیں کسی بھی ادارے کے خلاف ایسی کوئی تحریک نہیں چلانی چاہئے کیونکہ یہ ہمارے اپنے ادارے ہیں۔ فوج یا کوئی بھی ادارہ ہو ہمیں سب کی عزت کرنی چاہئے۔ اگرٹکٹ گالی دے کر ملتی ہے یا ادارے کو آگ لگا کر ملتی ہے تو پھر مجھے یہ ٹکٹ نہیں چاہئے۔

کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنے والے عباد فاروق نے تحریک انصاف کی ٹکٹ واپس کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ہمیں یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید نے کورکمانڈر ہاؤس کو آگ لگانے کا حکم دیا.




منگل، 16 مئی، 2023

کور کمانڈر ہاؤس لاہور سے مور ساتھ لے کر جانے والے لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا

کور کمانڈر ہاؤس لاہور سے مور ساتھ لے کر جانے والے لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی گرفتاری کے بعد کار کنان نے کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر حملہ کیا تھا اس دوران کار کنان وہاں موجود سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے تھے  جبکہ  کور کمانڈر ہاؤس لاہور کی رہائش گاہ میں شدید توڑ پھوڑ بھی کی تھی اور عمارت کو جلا بھی دیا  تھا۔

اس دور ان ایک لڑکا کور کمانڈر ہاؤس لاہور سے مور اٹھا کر جا رہا تھا جب وہاں پر کسی نے اس سے پوچھا کہ یہ کہاں لے کر جا رہے ہو تو اس نے جواب دیا تھا کہ یہ ہمارے پیسوں سے آیا ہے اس لیے میں لے کر جا رہا ہوں ۔ اس کے بعد اس لڑکے کا ایک وضاحتی بیان بھی سوشل میڈ یا پر وائرل ہو ا تھا جس میں اس کا کہنا تھا کہ مور کو ریسکیو کرنے کے لیے ساتھ لے گیا تھا ۔ اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اس لڑکے کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔






سب سے بڑی سیاسی قوت اور فوج کو مدّمقابل لانے کی کوشش کی گئی، پی ٹی آئی


پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کو پرتشدد واقعات کے پیچھے سوچے سمجھے منصوبے کی موجودگی کا احساس ہونا درست سمت میں پیش رفت ہے۔

منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کور کمانڈر کانفرنس کے اختتام پر جاری ہونے والے اعلامیے کو نہایت اہم قرار دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مطابق حالیہ تشدد و انتشار کے واقعات کے پیچھے افواج پاکستان کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے کارفرما ہونے کا احساس ہوا ہے جو درست سمت میں ایک پیش رفت ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پیر کو ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ نو مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث افراد کے خلاف متعلقہ پاکستانی قوانین، آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پی ٹی آئی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’چیئرمین تحریک انصاف کے 9 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے رینجرز کے ذریعے اغواء کے  نتیجے میں پرامن احتجاج ایک فطری نتیجہ تھا، اور آئین پاکستان پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے۔

افراتفری و فساد کی آڑ میں پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت اور افواجِ پاکستان کو مدّمقابل لانے کی کوشش کی گئی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ناقابلِ تردید شواہد دستیاب ہیں کہ پرامن مظاہرین کی صفوں میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسلّح انتشار پسند داخل کیے گئے جنہوں نے جلاؤ گھیراؤ کو ہوا دی اور پرامن نہتّے شہریوں پر گولیاں برسائیں۔

منصوبہ یہ تھا کہ افراتفری پھیلائی جائے جس کا الزام تحریک انصاف کو دے کر اس کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا جواز تراشا جاسکے۔

’27 سالہ پرامن سیاسی، قانونی اور آئینی جدوجہد کے دوران چیئرمین عمران خان پر 3 نومبر کے قاتلانہ حملے کے بعد یہ اپنی نوعیت کا واحد واقعہ ہے جب عام شہریوں کے ساتھ ہمارے کارکنوں کو بڑے پیمانے پر گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف آئین و قانون کی بالادستی پر غیر متزلزل یقین رکھتی ہے، ’دستورِ پاکستان ہماری انفرادی و اجتماعی رہنمائی کا وسیلہ ہے۔

ہماری نگاہ میں جج، جیوری اور جلاد کو ایک ایک ہی فرد یا ادارے میں جمع کرنے کی ایک مہذب، جمہوری و آئینی نظام میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری، صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کے ذریعے فیصلہ سازی کا حق عوام کو واپس لوٹایا جائے۔




حریم شاہ نے مولانا فضل الرحمان پر انتہائی شرمناک الزام لگا دیا


متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل

 الرحمان پر انتہائی شرمناک الزام لگا دیا۔

 

سوشل میڈیا پر حریم شاہ نے لکھا کہ ’’ ڈھونگی و عیاش مولانا فضل الرحمان نے ایک بار قطر میں ایجنٹ سے فرمائش کی کہ انہیں شی میل پسند ہے ان کے لیے شیمیل ارینج ہونی چاہیے۔ اگر یہ جھوٹ ہے تو مولانا تردید کریں اور میرے خلاف مقدمہ کریں‘‘۔  ساتھ ہی انہیں ٹیگ بھی کردیا۔

اپنے مختصر ویڈیو کلیکشن میں حریم شاہ کو یہ بھی کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’ میں قطر گئی تھی اور جب واپس آرہی تھی تو مولانا فضل الرحمان کی کچھ چیزیں دیکھیں، میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھیں، مجھے بھی شرم آگئی کہ مولانا ہوتے ہوئے اس طرح کی غلیظ حرکتیں کرتے ہیں، میں نے ویڈیو بنالی ‘۔

ٹک ٹاکر نے کہاکہ مجھے کہا گیا کہ سب کے ساتھ پنگا لیں لیکن مولانا کیساتھ پنگا مت لیں، میں نے کوئی ویڈیو ڈیلیٹ نہیں کی ، مجھے کہا گیا کہ ویڈیو ڈیلیٹ کریں۔



درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان پر تنازع، فائرنگ سے 14 افراد ہلاک


 

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں دو فریقین کے  مابین کوئلے کے کان کی حدبندی  کے تنازع پر فائرنگ سے 14 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

درہ آدم خیل میں کوئلے کے کان پر تنازع سوموار کو خونی تصادم کی شکل اختیار کر لی۔ دو قبائل کے مابین فائرنگ میں 14  افراد ہلاک جب کہ 5 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کر لیا۔

ڈی پی او کوہاٹ محمد فرحان کے مطابق پولیس سٹیشن درہ آدم خیل میں واقعے کی ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔

ان کے مطابق سنی خیل اور زرغون خیل قبائل کے مابین کوئلے کی کان کی حد بندی کا تنازع کافی عرصے سے چل رہا تھا اور اس سلسلے میں دونوں فریقین کے مابین جرگے بھی ہو رہے تھے۔  سوموار کو یہ تنازع خونی تصادم میں تبدیل ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق کچھ ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

پیر، 15 مئی، 2023

سپیشل کور کمانڈرز کانفرنس، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا اعلان

پاک فوج کے کور کمانڈرز نے فوجی تنصیبات کے خلاف گھناؤنے جرائم میں ملوث افراد کو  انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ فورم نے قرار دیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف مزید تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا، کور کمانڈرز نے جاری سیاسی عدم استحکام کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان قومی اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیا اور  اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے ایسی تمام کوششوں کی حمایت کرنے کا عزم بھی کیا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج جی ایچ کیو میں سپیشل کور کمانڈرز کانفرنس (سی سی سی ) کی صدارت کی۔ شرکاء نے شہداء کو زبردست خراج عقیدت  پیش کیا جنہوں نے دہشت گردی کی لعنت سے لڑتے ہوئے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ فورم نے ملک میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، خاص طور پر مسلم باغ حملے میں فوجیوں کی طرف سے دیے گئے دلیرانہ جواب کا اعتراف کیا اور سرزمین کے بہادر بیٹوں کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ فورم کو موجودہ اندرونی اور بیرونی سلامتی کے ماحول کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ فورم نے گزشتہ چند دنوں میں امن و امان کی  اس صورت حال کا جامع جائزہ لیا جسے سیاسی مفادات کے حصول کے لیے بنایا گیا تھا۔

فورم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہدا کی تصاویر، یادگاروں کی بے حرمتی، تاریخی عمارتوں کو نذر آتش کرنے اور فوجی تنصیبات کی توڑ پھوڑ پر مشتمل ایک مربوط آتش زنی کے منصوبے پر عمل درآمد کیا گیا تاکہ ادارے کو بدنام کیا جا سکے اور اسے ایک زبردست ردعمل کی طرف اکسایا جا سکے۔ فورم نے فوجی تنصیبات اور سرکاری ونجی املاک کے خلاف سیاسی طور پر محرک اور اکسانے والے واقعات کی سخت ترین ممکنہ الفاظ میں مذمت کی۔ کمانڈروں نے ان افسوس ناک اور ناقابل قبول واقعات پر فوج کے رینک اور فائل کے غم اور جذبات کا بھی اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک جمع کیے گئے ناقابل تردید شواہد کی بنیاد پر مسلح افواج ان حملوں کے منصوبہ سازوں، اکسانے والوں، ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں اور مجرموں سے بخوبی واقف ہیں اور اس سلسلے میں بگاڑ پیدا کرنے کی کوششیں بالکل بے سود ہیں۔ فورم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فوجی تنصیبات اور ذاتی سامان کے خلاف ان گھناؤنے جرائم میں ملوث افراد کو پاکستان کے متعلقہ قوانین بشمول پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کے ذریعے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ فورم نے فیصلہ کیا کہ کسی بھی حالت میں فوجی تنصیبات اور سیٹ اپ پر حملہ کرنے والے مجرموں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔

فورم نے بیرونی طور پر سپانسر شدہ اور اندرونی طور پر سہولت یافتہ، آرکیسٹریٹڈ پروپیگنڈہ جنگ پر بھی تشویش کا اظہار کیا، جس کا مقصد مسلح افواج اور پاکستان کے عوام کے درمیان، اور مسلح افواج کے رینک اور فائل کے اندر دراڑ پیدا کرنا ہے۔ فورم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ  ایسی دشمن قوتوں کے مذموم پروپیگنڈے کو پاکستانی عوام کی حمایت سے شکست دی جائے گی جو ہر مشکل میں ہمیشہ مسلح افواج کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ فورم نے سوشل میڈیا کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دینے کے لیے متعلقہ قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

فورم نے جاری سیاسی عدم استحکام کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان قومی اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عوام کا اعتماد بحال کیا جا سکے اور اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی اور جمہوری عمل کو تقویت مل سکے۔ فورم نے اس انتہائی ضروری اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے ایسی تمام کوششوں کی حمایت کرنے کا عزم بھی کیا۔ فورم نے عزم کیا کہ پاک فوج پاکستان کے عوام کی مکمل حمایت سے دشمنان پاکستان کے تمام مذموم عزائم کو ناکام بنائے گی۔




تحریک انصاف کے سرگرم رہنما راولپنڈی سے گرفتار

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا گیا۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو راولپنڈی کے علاقے لیاقت باغ گیٹ سے گرفتار کیا گیا ، فیاض الحسن چوہان پریس کانفرنس کے  لیے پریس کلب جارہے تھے ۔

دوسری جانب پولیس نے  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی رہائشگاہ ’’لال حویلی‘‘ پر بھی چھاپہ مارا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

 

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پولیس مجھے اور میرے بھتیجے شیخ راشد کو گرفتار کرنے کی کوشش کر ہی ہے اور یہ چھاپہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، سب جانتے ہیں کہ پرتشدد مظاہروں سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔




9 مئی کے واقعات کن کے ’’فیض‘‘ کا نتیجہ ہیں؟حامد میر کھل کر بول پڑے

 

ریٹائرڈ محبان وطن کبھی اپنی سیاسی سرکس کے لئے شیر پالتے ہیں اور کبھی مور ۔۔۔9 مئی کے واقعات جن محبان وطن کے ’’فیض‘‘ کا نتیجہ ہیں انہیں آج نہیں تو کل اپنے قومی جرائم کا حساب دینا پڑے گا۔سینئرصحافی و تجزیہ کار حامد میر نے اپنے بلاگ بعنوان "چور کو پڑ گئے مور" میں لکھا کہ یہ پرانے زمانے کی کہانی ہے لیکن کور کمانڈر لاہور کے گھر پر تحریک انصاف کے حملے اور وہاں سے ایک مور کی چوری نے یہ کہانی مجھے پھر سے یاد دلائی ہے۔ ایک دفعہ کسی چور نے ایک ظالم کوتوال کےگھر سے قیمتی ہار چور ی کیا اور اپنے گھر میں زمین کھود کر چھپا دیا۔ چور نے اپنے گھر میں ایک مور پال رکھا تھا۔

مور چھوٹے موٹے سانپ کھانے کا شوقین ہوتا ہے۔ چور کے پالتو مور نے زمین کھودی اور ہار کو سانپ سمجھ کر کھا گیا۔ چور نے بہت کوشش کی کہ مور چوری شدہ ہار کو واپس اگل دے لیکن کامیاب نہ ہوا۔یہ واردات چھپی نہ رہ سکی اور چور گرفتار ہوگیا۔ کوتوال نے چور سے پوچھا کہ میرا ہار کہاں ہے چور نے بتایا کہ ہار کو مورکھا گیا۔ یہ سن کر کوتوال نے کہا کہ ’’چور کو پڑ گیا مور‘‘ بعد ازاں کوتوال نے مور کا پیٹ چاک کیا اور اپنا ہار برآمد کر لیا لیکن ’’چوروں کو پڑ گئے مور‘‘ ایک محاورہ بن گیا جو آج کل تحریک انصاف کے حلقوں میں بڑا پاپولر ہے۔

تحریک انصاف کے جس کارکن نے کور کمانڈر لاہور کے گھر سے مور چوری کیا اس سے موقع پر موجود وائس آف امریکہ کے نمائندے نے پوچھا کہ یہ مور آپ کیوں لے جا رہے ہیں؟ تحریک انصاف کے ٹائیگر نے جواب میں کہا کہ یہ عوام کا لوٹا ہوا مال ہے جو ہم واپس لے جا رہے ہیں۔

 

 موقع پر موجود ایک انگلش سپیکنگ آنٹی نے صحافیوں کو بڑے فخر سے بتایا کہ وہ کور کمانڈر کے کچن کی ریفریجریٹر سے سٹرابری چرا کر لائی ہے اور اپنی سہیلیوں کے ساتھ مل کر خوب انجوائے کر رہی ہیں۔ تحریک انصاف والوں کو محاورہ تو یاد رہا لیکن وہ اس محاورے کا پس منظر بالکل نہیں جانتے۔ وہ ایک مور کو لوٹ کا مال قرار دے رہے ہیں لیکن یہ بھول رہے ہیں کہ 9 مئی 2023ء کو انہوں نے بھی اس پالتو مور کا کردار ادا کیا جسے ایک چور نے پال ر کھا تھا۔ میرا اشارہ اس چور کی طرف نہیں جس نے توشہ خانہ سے چوری کی۔


 

 

راولپنڈی کی عدالت نے طالبہ کی فحش ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر اپ لوڈکرنے والے ملزم کو سخت سزا سنا دی

 

مقامی عدالت نے طالبہ کی فحش وڈیوز بناکر سوشل وڈیو پر اَپ لوڈ کرنے والے ملزم کو 4 سال قید کی سزا سنا دی ہے ۔ 

ایڈیشنل سیشن جج احسن محمود ملک نے سزا سنائی جس میں ملزم وقاص ضیاءکو 4 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔ مجرم کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 20 مئی 2022 کو مقدمہ درج کیا تھا۔

the hindu current affairs in english,the hindu current affairs,the hindu newspaper today,the hindu analysis,current affairs 2019 in english may,6 june 2019 full current affairs in english,current affairs 2019 in english,gk current affairs 2019 in english,full news current affairs 2019,6 june 2019 daily current affairs news,current affairs 2019 june,current affairs 2019 june mcqs,gk current affairs 2019,6 june 2019 gk in english,


 

اتوار، 14 مئی، 2023

82 سالہ شخص نے 18 ماہ تک اپنے 101 برس کے باپ کی لاش فریزر میں چھپائے رکھی، حیران کن وجہ بتادی

نید لینڈز کے قصبے لینڈ گراف  میں رہنے والے ایک 82 سالہ ڈچ شخص نے اپنے مردہ والد کی لاش کو 18 ماہ تک فریزر میں چھپائے  رکھا تاکہ وہ 'اب بھی ان سے بات کر سکیں'۔ ایک فیملی ڈاکٹر کی جانب سے 101 سالہ والد کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کرنے کے بعد پولیس کو لاش ملی۔

 

انڈیپنڈنٹ کے مطابق اس کے بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ 'میں اپنے والد کو کھونا نہیں چاہتا تھا۔ ورنہ میں ان کی کمی محسوس کروں گا۔' پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور فی الوقت کسی مجرمانہ واقعے کا شبہ نہیں ہے۔

لینڈ گراف پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ہم فی الحال اس شخص کی موت اور اس کی باقیات کو فریزر میں کیوں رکھا گیا تھا،  کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ دریں اثنا 82 سالہ شخص کو خاندان کے گھر کی صفائی کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے،  اس کے بعد حکام اس بات کا تعین کریں گے کہ آیا وہ آزادانہ زندگی گزارنا جاری رکھ سکتا ہے یا اسے اولڈ ایج ہوم میں بھیجا جائے۔




جی ایچ کیو گیٹ پر پیٹرول چھڑکنے والا بھی پکڑا گیا'،شرپسندوں کے گردشکنجہ مزیدسخت

 

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی  نے کہا ہے کہ مؤثر کارروائی کے دوران جی ایچ کیو گیٹ پر پیٹرول چھڑکنے والا گرفتار کر لیا، پولیس نے شر پسندوں کے گرد شکنجہ مزیدسخت کر دیا۔

 

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی  نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ شرپسند جی ایچ کیو کا گیٹ توڑنا چاہتے تھے، اس کیس میں 76 شرپسندوں کو گرفتار کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ کرنے والے گرفتار ملزمان کی مجموعی تعداد 276 ہو گئی ہے، گذشتہ شب 66 شرپسندوں کو حراست میں لیا گیا جن میں سے 26 کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ میٹرو سٹینش جلانے سے 80 کروڑ کا نقصآن ہوا، اس کیس میں 27 ملزمان زیر حراست ہیں۔ پرتشدد مظاہروں کے خلاف 17 مقدمات درج کر لئے۔ ملزمان کو شواہد کی بنیاد پر گرفتار کر رہے ہیں



مسلم باغ آپریشن میں اہم ترین کمانڈر بھی مارا گیا ، کن وارداتوں میں ملوث تھا ؟

 

مسلم باغ آپریشن میں دہشتگرد تنظیم کا سرغنہ عصمی عرف وفا بھی مارا گیا، ملزم سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق بی ایل اے کا انتہائی مطلوب سرغنہ عصمی عرف وفا بھی شامل ہے، دہشتگرد عصمی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں انتہائی مطلوب تھا، ملزم نے  اپریل 2019 میں مسافروں سے بھری بس کو اُرماڑہ، بُوزی ٹاپ پر حملہ کر کے بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا، اکتوبر 2020 میں بھی کئی گاڑیوں کو بُوزی ٹاپ پر گھات لگا کر نشانہ بنایا، عصمی عرف وفا نےجون 2021 میں بلوچستان کے علاقے حوشاب میں سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ کیا، نومبر 2021 میں حوشاب میں ہی سکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپ کا حصہ بھی رہا۔